قومی ٹیم کا معاملہ الگ ہے،پی ایس ایل میں اوپننگ کرنا چاہوں گا، فخر زمان
پاکستان سپر لیگ(پی ایس ایل)لاہور قلندرز کے اوپننگ بلے باز فخر زمان کا کہنا ہے کہ قومی ٹیم کا معاملہ مختلف ہے لیکن پی ایس ایل میں اوپننگ کرنا چاہوں گا۔
لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فخر زمان کا کہنا تھا کہ پی ایس ایل کی تیاری اچھی جا رہی ہے، کیمپ اس لگے لگ رہا ہے کہ آنے والے نئے کھلاڑیوں کے ساتھ گھل مل لیں، ذہن میں یہی ہے کہ دوبارہ ٹائٹل جیتنا ہے ۔ ہیٹ ٹرک کرنے کے لیے دبا ؤہوگا، وہ اس طرح کھیلنے کی کوشش کریں گے جس طرح وہ گزشتہ دو سیزن میں کھیلے ہیں۔
فخر زمان نے کہا کہ لاہور اور کراچی ڈومیسٹک کرکٹ میں بھی مدمقابل ہیں اور یہی اس کھیل کی خوبصورتی ہے۔ ٹائٹل جیتنے کے باوجود کھلاڑی کراچی سے ہارنے کے بعد آپس میں باتیں بھی کرتے ہیں۔
پی ایس ایل 9 میں راشد خان کی عدم شرکت پر بات کرتے ہوئے فخر زمان نے کہا کہ اگر میں یہ کہوں کہ راشد خان کی عدم موجودگی سے کوئی نقصان نہیں ہوگا تو یہ غلط ہوگا۔ راشد خان دنیا کے بہترین بالر ہیں۔ ان کی کمی پوری کرنے کی کوشش کریں گے، راشد خان کی جگہ لینے والے کھلاڑی بھی اچھے ہیں، کوشش کریں گے کہ راشد کی کمی کو ہم کم سے کم محسوس کریں ۔
فخر زمان نے مزید کہا کہ انڈر 19 ٹیم میں تینوں پاکستانی فاسٹ بولرز اچھے تھے، ہمیں دیکھنا ہے کہ وہ اگلے 3 سے 4 سالوں میں خود کو کیسے سنبھالتے ہیں، پی ایس ایل میں میرا ہدف بہترین بلے باز بننا ہے اور ہماری ٹیم جیتتے۔ .