پر امن انتخابات پر،پاک فوج،تمام ادارے خراج تحسین کے مستحق ہیں، حافظ طاہر اشرفی
ملک بھرمیں 8 فروری کو پر امن انتخابات پر سلامتی کے ادارے ،پاک فوج ،پولیس اورتمام ادارے خراج تحسین کے مستحق ہیں، حافظ طاہر اشرف
اسلام آباد۔وزیراعظم کے نمائندہ خصوصی برائے مذہبی ہم آہنگی چئیرمین پاکستان علما کونسل حافظ محمدطاہر محمود اشرفی نے کہا ہے
8 فروری کو پر امن انتخابات پر سلامتی کے ادارے ،پاک فوج ،پولیس اورتمام ادارے خراج تحسین کے مستحق ہیں۔
تمام سیاسی جماعتوں کو ملکی ترقی کے لئے مل بیٹھ کر مفاہمت کی بات کرنی چائیے۔
اسرائیل رفاہ پر حملہ کر کے دنیا کے امن کو تباہ کرنا چاہتا ہے ۔
ہندوستان فلسطینیوں کے قتل عام میں اسرائیل کی معاونت کررہا ہے۔
حافظ محمدطاہر محمود اشرفی نے کہا کہ قوم کو عام انتخابات کے انعقاد پر مبارکباد پیش کرتا ہوں۔
انتخابات میں ملکی ترقی اور خوشحالی کے لئے عوام نے بھرپور طریقے سے حصہ لیا۔
ملک بھرمیں 8 فروری کو پر امن انتخابات پر پاک فوج ، پولیس اور دیگر سلامتی کے اداروں سمیت تمام ادارے خراج تحسین کے مستحق ہیں۔
کشمیر اور فلسطین کے مسلمانوں پر مظالم ڈھائے جارہے ہیں ۔عالمی برادری سے اپیل ہے کہ مسلمانوں کی مدد کرے۔
اسرائیل اور ہندستان عالمی جنگ کی طرف دنیا کو لیکے جارہے ہیں،ہندوستان اسرائیل کو اسلحہ اور ڈرون مہیاکر رہا ہے۔
اسرائیل رفاہ پر حملہ کر کے دنیا کے امن کو تباہ کرنا چاہتا ہے۔ ہندوستان فلسطینیوں کے قتل عام میں اسرائیل کی معاونت کررہا ہے۔
پاکستان علما کونسل 18 فروری سے 28 فروری ملک بھر میں یوم تاسیس منائے گی۔پاکستان آزاد خودمختار ملک ہے، ہمارے ادارے موجود ہیں۔
پاک فوج اور دیگر سکیورٹی ادارے مضبوط ہیں ۔اتنا بڑا الیکشن ہوا الحمد للہ پاک فوج کی نگرانی میں کسی جگہ پر کوئی تخریب کاری نہیں ہوئی۔
تمام سیاسی جماعتوں کو ملکی ترقی کے لئے مل بیٹھ کر مفاہمت کی بات کرنی چائیے۔