پاکستان
جماعت اسلامی نے انتخابات میں مبینہ دھاندلی پر آل پارٹیز کانفرنس طلب کر لی
جماعت اسلامی نے انتخابات میں مبینہ دھاندلی پر آل پارٹیز کانفرنس طلب کر لی۔جماعت اسلامی کے اعلامیے کے مطابق آل پارٹیز کانفرنس 25 فروری کو اسلام آباد میں ہوگی، کانفرنس میں شرکت کے لیے تمام جماعتوں کو دعوت نامے ارسال کردیئے گئے ہیں۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ کانفرنس کا مقصد جمہوریت کو بچانا ہے، تمام سیاسی جماعتوں سے اپیل ہے کہ وہ ملک میں حقیقی جمہوریت کے لیے آگے بڑھیں۔
امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ 2024 کے انتخابات ملکی تاریخ کے آلودہ ترین، بدنام اور متنازعہ انتخابات تھے، تحریک انصاف سمیت تمام متاثرہ سیاسی جماعتوں سے رابطے کر رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ کمشنر راولپنڈی کے انکشافات ہمارے موقف کی تائید کرتے ہیں، کمشنر کی طرح مزید ضمیر جاگ گئے تو جعلساز کہاں جائیں گے۔