کھیل
کھلاڑیوں میں جیت کا جذبہ بیدار کرنے کے لیے ایوارڈ دیکھنا چاہتا ہوں، میسی
ارجنٹائن کے اسٹار فٹبالر لیونل میسی نے اپنی آٹھویں بیلن ڈی اور ٹرافی سابق کلب بارسلونا کے میوزیم کو عطیہ کر دی ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی کلب انٹر میامی کی نمائندگی کرنے والے ارجنٹائن کے اسٹار فٹبالر لیونل میسی دنیا کے واحد کھلاڑی ہیں جنہوں نے 8 بیلن ڈی اور ٹرافی جیتی ہیں، کرسٹیانو رونالڈو 6 بیلن ڈی اور ٹرافی کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہیں۔
سال 2021 میں میسی نے مالی بحران کی وجہ سے بارسلونا کو الوداع کہا اور پیرس سینٹ جرمین چلے گئے، بعد ازاں انہوں نے پی ایس جی چھوڑ کر انٹر میامی کلب میں شمولیت اختیار کی۔
لیونل میسی نے کہا کہ انہوں نے آٹھواں بیلن ڈی اور بارسلونا کو عطیہ کیا ہے تاکہ ٹرافی سے کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی ہو اور وہ کلب کے لیے جیتنے کی کوشش کریں۔