آج کی تازہ ترین خبریںپاکستان

عام انتخابات 2024 کو کالعدم قرار دینے کی درخواست مسترد کردی

اسلام آباد: سپریم کورٹ نے عام انتخابات 2024 کو کالعدم قرار دینے کی درخواست مسترد کردی۔چیف جسٹس پاکستان قاضی فائز عیسی کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ نے سماعت کی، جسٹس محمد علی مظہر اور جسٹس مسرت ہلالی بینچ کا حصہ ہیں۔شہری بریگیڈیئر ریٹائرڈ علی خان نے انتخابی دھاندلی کی تحقیقات اور دوبارہ انتخابات کا مطالبہ کیا تھا۔سپریم کورٹ نے 19 فروری کو وزارت دفاع کے ذریعے شہری علی خان کو نوٹس جاری کیا تھا تاہم درخواست گزار سابق بریگیڈیئر علی خان پیش نہیں ہوئے۔ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے عدالت کو بتایا کہ پولیس علی خان کے گھر گئی اور وزارت دفاع کے ذریعے نوٹس بھجوایا۔ علی خان گھر پر نہیں ہیں۔ اس کے گیٹ پر نوٹس چسپاں کر دیا گیا ہے۔چیف جسٹس نے استفسار کیا کہ علی خان کون ہے؟ جس پر ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے کہا کہ وہ سابق بریگیڈیئر ہیں جن کا 2012 میں کورٹ مارشل ہوا تھا۔اس دوران پی ٹی آئی رہنما شوکت بسرا روسٹرم پر آئے تاہم عدالت نے شوکت بسرا کو بولنے کی اجازت نہیں دی۔چیف جسٹس نے کہا کہ آپ بیٹھ جائیں، ہم وکلا کو سنتے ہیں، جس پر شوکت بسرا نے کہا کہ میں بھی ہائیکورٹ کا وکیل ہوں، چیف جسٹس نے کہا کہ مبارک ہو، آپ ہائیکورٹ کے وکیل ہیں، بیٹھ جا.”چیف جسٹس پاکستان نے کہا کہ سپریم کورٹ کو درخواست گزار کی ای میل موصول ہوئی ہے، درخواست گزار نے ای میل میں لکھا ہے کہ بیرون ملک ہونے کے باعث عدالت میں پیش نہیں ہوسکتے، درخواست گزار نے ای میل میں درخواست واپس لینے کی استدعا کی۔ میل علی خان نے لکھا ہے کہ ای میل میں بورڈنگ پاس، ٹکٹ اور بحرین جانے کے تمام سفری دستاویزات منسلک کر دیے گئے ہیں۔ دستاویزات کے مطابق درخواست گزار نے دوحہ سے بحرین کے لیے کنیکٹنگ فلائٹ لی۔چیف جسٹس نے کہا کہ عجیب لوگ ہیں جو ریٹرن ٹکٹ سستے ہونے کی وجہ سے لیتے ہیں۔ انہوں نے یک طرفہ ٹکٹ لیا۔ ایسا لگتا ہے کہ علی خان نے سپریم کورٹ میں درخواست دائر کر کے پبلسٹی سٹنٹ کھیلا ہے۔سپریم کورٹ نے 8 فروری کے انتخابات کو کالعدم قرار دینے کی درخواست مسترد کرتے ہوئے درخواست گزار پر عدم پیشی پر 5 لاکھ روپے جرمانہ عائد کردیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button