پاکستان
مسلم لیگ ن نے سپیکر پنجاب اسمبلی کے لیے میاں مجتبی شجاع کے نام کی منظوری دے دی۔
لاہور: مسلم لیگ ن نے اسپیکر پنجاب اسمبلی کے لیے میاں مجتبی شجاع الرحمان کے نام پر اتفاق کرلیا۔
ذرائع کے مطابق پارلیمانی اجلاس میں مسلم لیگ ن نے سپیکر کے لیے میاں مجتبی شجاع اور ڈپٹی سپیکر پنجاب اسمبلی کے لیے ظہیر چنڑ کے نام پر اتفاق کیا ہے۔
مسلم لیگ ن کی پارلیمانی پارٹی کے اجلاس میں نومنتخب اراکین پنجاب اسمبلی نے شرکت کی۔
پارلیمانی پارٹی نے مریم نواز پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا اور مریم نواز کی قیادت میں پنجاب کے عوام کے مسائل حل کرنے کے مکمل عزم کا اعادہ کیا۔
مریم نواز کی جانب سے امیدواروں کے لیے ظہرانے کا بھی اہتمام کیا گیا۔
میاں مجتبی شجاع الرحمن سابق صوبائی وزیر خزانہ پنجاب کے صوبائی وزیر ایکسائز رہ چکے ہیں۔