آج کی تازہ ترین خبریںپاکستان

اینٹی کرپشن کیس: صحافی عمران ریاض کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل منتقل کر دیا گیا

۔ لاہور: ڈسٹرکٹ کورٹ لاہور نے اینٹی کرپشن کی جسمانی ریمانڈ کی درخواست مسترد کرتے ہوئے صحافی عمران ریاض کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔ جوڈیشل مجسٹریٹ عمران عابد نے عمران ریاض خان کے خلاف اینٹی کرپشن کیس کی سماعت کی۔ اینٹی کرپشن عدالت کی جانب سے عمران ریاض خان کو عدالت میں پیش کیا گیا۔ عدالت کے روبرو دلائل میں عمران ریاض نے کہا کہ جو ٹھیکہ خریدا اس کے بارے میں جھوٹ بول رہے ہیں۔ تھرابی جھیل کا پچھلا ٹھیکہ 1 کروڑ 10 لاکھ کا تھا اور ہم نے یہ ٹھیکہ 4 کروڑ سے زائد میں لیا۔ عمران ریاض خان کو گزشتہ روز لاہور میں ان کے گھر سے گرفتار کیا گیا تھا۔ اینٹی کرپشن حکام کے مطابق عمران ریاض اور ان کے والد پر تھربی جھیل کا ٹھیکہ کسی بھی قیمت پر لینے کا الزام ہے

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button