پاکستان
ڈیرہ اسماعیل خان میں دھماکہ، متعدد افراد زخمی
ڈی آئی خان: ڈیرہ اسماعیل میں دھماکے کے نتیجے میں متعدد افراد زخمی ہوگئے۔
میڈیا کے مطابق دھماکا تحصیل درازندہ کے مرکزی بازار میں ہوا، جس کے بعد پولیس اور امدادی ادارے پہنچ گئے، زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا۔
پولیس کے مطابق دھماکے کی نوعیت کا تعین کیا جا رہا ہے جب کہ تفتیش اور شواہد کے ذریعے ملزمان کی تلاش جاری ہے۔