دپیکا پڈوکون اور رنویر سنگھ نے اپنے پہلے بچے کی آمد کی تصدیق کردی

بالی ووڈ اداکارہ دپیکا پڈوکون اور اداکار رنویر سنگھ نے اپنے پہلے بچے کی پیدائش کی تصدیق کردی۔ دپیکا پڈوکون اور رنویر سنگھ نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم انسٹاگرام پر ایک تصویر شیئر کی۔ جس میں بچوں کے کپڑوں اور جوتوں کی تصویر بنائی گئی ہے اور ساتھ ہی ستمبر 2024 لکھا گیا ہے۔ تصویر کے ذریعے اداکارہ نے بتایا کہ وہ رواں سال ستمبر میں بچے کی پیدائش کی توقع کر رہی ہیں۔ اس سے قبل اداکارہ کے حاملہ ہونے کی خبریں بھارتی میڈیا میں گردش کر رہی تھیں۔ اداکارہ کے قریبی ذرائع کے حوالے سے دعویٰ کیا گیا کہ دیپیکا پڈوکون اپنے حمل کے تیسرے اور چھٹے مہینے کے درمیان ہیں۔ اس سے قبل ووگ سنگاپور کو انٹرویو کے دوران دیپیکا پڈوکون نے انکشاف کیا تھا کہ اداکارہ سے فیملی پلاننگ اور مستقبل میں بچے پیدا کرنے کے بارے میں پوچھا گیا تھا۔ وہ جلد ماں بننے اور ایک نیا خاندان شروع کرنے کی خواہش بھی رکھتی ہیں۔ دپیکا پڈوکون اور رنویر سنگھ نے 5 سال ڈیٹنگ کے بعد نومبر 2018 میں شادی کی۔