آج کی تازہ ترین خبریںپاکستان

وزیرِ اعظم شہباز شریف کا منتخب ارکان کے اعزاز میں عشائیہ.

عشائیہ میں اتحادی جماعتوں کے سربراہان، سینیٹرز اور منتخب اراکین نے شرکت کی۔
اسلام آباد: مسلم لیگ (ن)، ایم کیو ایم، بلوچستان عوامی پارٹی، استحکام پاکستان پارٹی اور دیگر اتحادی جماعتوں نے صدر کے انتخاب کے لیے آصف زرداری کے نام کی توثیق کردی۔
تفصیلات کے مطابق صدر پاکستان کے انتخاب کے لیے اتحادی جماعتوں کی تیاریاں زور و شور سے جاری ہیں۔ اس سلسلے میں وزیراعظم شہباز شریف نے مسلم لیگ (ن) اور اتحادی جماعتوں کے ارکان قومی اسمبلی اور سینیٹ کے اعزاز میں عشائیہ کا اہتمام کیا۔
عشائیہ میں مشترکہ صدارتی امیدوار آصف علی زرداری، پی پی چیئرمین بلاول بھٹو اور ان کی پارٹی کے ارکان نے شرکت کی۔ عشائیہ میں ایم کیو ایم پاکستان کے خالد مقبول صدیقی، ڈاکٹر فاروق ستار، مصطفیٰ کمال اور عبدالحفیظ شیخ نے بھی شرکت کی۔
استحکام پاکستان پارٹی کے رہنما اعوان چوہدری اور دیگر نے بھی شرکت کی جبکہ مسلم لیگ ن کے سینیٹر اسحاق ڈار، سینیٹر اعظم نذیر تارڑ اور دیگر لیگی اراکین قومی اسمبلی و سینیٹ نے شرکت کی۔ ان میں ڈاکٹر طارق فضل چوہدری، خواجہ آصف اور خواجہ سعد رفیق بھی شامل تھے۔
عشائیہ میں پیپلز پارٹی کے رہنما یوسف رضا گیلانی اور سینیٹر رضا ربانی، راجہ پرویز اشرف، خورشید شاہ نے بھی شرکت کی۔
اس کے علاوہ چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی، اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق اور ڈپٹی اسپیکر مصطفیٰ شاہ نے بھی شرکت کی۔ عشائیہ کے آغاز پر وزیراعظم شہباز شریف نے تمام اراکین کی شرکت پر شکریہ ادا کیا۔
عشائیہ میں وزیراعظم شہباز شریف نے آصف زرداری کو ایک بار پھر صدر کے عہدے کے لیے نامزد کیا جس کی تمام شریک اتحادی جماعتوں نے توثیق کردی۔
وزیراعظم نے کہا کہ ہم نے آصف علی زرداری کو ووٹ دینا ہے اور متحد ہو کر ملک کی تقدیر بدلنا ہے۔ اس وقت ملکی معیشت مشکلات کا شکار ہے

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button