کھیل

لندن، انگلش پریمیئر لیگ میں (کل) مزید 5 میچ کھیلے جائیں گے

۔ لندن -انگلش پریمیئر لیگ کے 32ویں سیزن کے انتہائی دلچسپ اور کانٹے دار میچوں کا سلسلہ انگلینڈ میں جاری ہے۔ ای پی ایل میں ہفتے کو مزید 5 میچوں کا فیصلہ ہوگا۔ مانچسٹر یونائیٹڈ اور ایورٹن کی ٹیموں کے درمیان پہلا میچ اولڈ ٹریفورڈ، مانچسٹر میں کھیلا جائے گا۔ دوسرا میچ بورن ماؤتھ اور شیفیلڈ یونائیٹڈ کے درمیان وائٹلٹی سٹیڈیم، بورن ماؤتھ میں کھیلا جائے گا، تیسرا میچ کرسٹل پیلس اور لیوٹن ٹاؤن کے درمیان سیلہرسٹ پارک، لندن میں کھیلا جائے گا۔ چوتھا میچ Wolverhampton اور Fulham کی ٹیموں کے درمیان Molyneux اسٹیڈیم، Wolverhampton میں کھیلا جائے گا جبکہ پانچواں اور آخری میچ 9 مارچ کو آرسنل اور برینٹ فورڈ کی ٹیمیں ایمریٹس اسٹیڈیم، لندن میں مدمقابل ہوں گی۔ یہ مجموعی طور پر ٹاپ فلائٹ انگلش فٹ بال کا 125 واں ایڈیشن ہے، جس کا شیڈول 15 جون 2023 کو اعلان کیا گیا ہے۔ مانچسٹر سٹی کی ٹیم ای پی ایل میں اپنے ٹائٹل کا دفاع کرنے کی کوشش کر رہی ہے، لیور پول کی ٹیم 63 پوائنٹس کے ساتھ ٹیبل میں ٹاپ پوزیشن پر ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button