آج کی تازہ ترین خبریںپاکستان
آئی اے ای اے کے وفد کے دورہ پاکستان سے متعلق خبریں جھوٹی ہیں
اسلام آباد: دفتر خارجہ نے آئی اے ای اے کے وفد کے دورہ پاکستان سے متعلق رپورٹس کو غلط قرار دے دیا۔ میڈیا کے مطابق آئی اے ای اے کے وفد کے دورہ پاکستان کے حوالے سے ترجمان دفتر خارجہ کا ردعمل سامنے آیا ہے، ترجمان نے کہا ہے۔ آئی اے ای اے کے اعلیٰ سطحی وفد کے دورہ پاکستان سے متعلق خبریں بے بنیاد ہیں۔ ترجمان نے کہا کہ آئی اے ای اے کا کوئی عہدیدار اس وقت پاکستان کا دورہ نہیں کر رہا اور مستقبل قریب میں آئی اے ای اے کے ساتھ مذاکرات کا کوئی منصوبہ نہیں ہے۔ ڈائریکٹر جنرل آئی اے ای اے نے فروری 2023 میں پاکستان کا دورہ کیا اور اس موقع پر وزارت نے میڈیا کو بریفنگ دی، ابھی تک کوئی دورہ نہیں ہو رہا۔