آج کی تازہ ترین خبریںپاکستانکاروبار
پاکستان کا رواں سال 30 کروڑ ڈالر کے پانڈا بانڈز جاری کرنے کا فیصلہ
اسلام آباد:وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اس سال 30 کروڑ ڈالر کے پانڈا بانڈز جاری کرے گا۔
پاکستان پہلی بار چینی مارکیٹوں میں بانڈز فروخت کرے گا، ابتدائی طور پر 25 سے 30 کروڑ ڈالر کے درمیان بانڈز فروخت کیے جائیں گے، حکومت مستقبل میں مزید بانڈز جاری کرے گی۔
حکومتی کیش بیلنس مضبوط ہیں، حکومت تمام قرضے وقت پر ادا کرے گی، ادائیگیوں سے کرنسی پر دبا کا امکان نہیں ہے۔
محمد اورنگزیب نے کہا کہ توقع ہے کہ روپیہ مستحکم رہے گا، پاکستان کم از کم تین سال کے لیے آئی ایم ایف سے نیا قرض لے گا، آئندہ مالی سال میں اقتصادی ترقی کی شرح زیادہ رہے گی۔