آج کی تازہ ترین خبریںپاکستان
اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے غزہ میں فوری جنگ بندی کی قرار داد منظور کرلی
جنیوا:اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں رمضان کے دوران غزہ میں فوری جنگ بندی کی قرار داد منظور کرلی گئی۔
غزہ کی پٹی میں جنگ بندی کی قرارداد پر رائے شماری کے لیے سلامتی کونسل کا اجلاس آج ہوا جس میں قرارداد کو منظور کرلیا گیا، فوری جنگ بندی کی قراردادسلامتی کونسل کے10 رکن ممالک نے پیش کی۔
قرارداد پیش کرنے والے ممالک میں الجزائر، جاپان، ایکواڈور ، سوئٹزرلینڈ، جنوبی کوریا، مالٹا اور دیگر ممالک شامل تھے، سلامتی کونسل کے15میں سے 14 ارکان نے قراردادکی حمایت کی جب کہ امریکا نے غزہ میں جنگ بندی کی قرارداد پر ووٹنگ میں حصہ نہیں لیا۔