آج کی تازہ ترین خبریںکاروبار
انٹربینک میں ڈالر کی قدر میں کمی، اوپن مارکیٹ میں معمولی اضافہ
کراچی: کاروباری ہفتے کے آخری انٹربینک سیشن میں ڈالر کی قدر میں 15 پیسے کی کمی، اوپن مارکیٹ میں 2 پیسے کا اضافہ ہوا۔ روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر میں 15 پیسے کی کمی ہوئی جس کے نتیجے میں ڈالر کی قیمت 278.55 روپے سے کم ہو کر 278.40 روپے ہو گئی۔ اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت 2 پیسے اضافے سے 279.66 روپے سے بڑھ کر 279.68 روپے ہو گئی۔ فاریکس رپورٹ میں دیگر کرنسیوں کے علاوہ یورو کی قدر میں 65 پیسے کی کمی کا بتایا گیا جس کے بعد یورو کی قدر 296.25 روپے سے کم ہو کر 295.60 روپے ہوگئی۔ اسی طرح 1.11 روپے کی کمی ہوئی۔ برطانوی پاؤنڈ کی قدر 346.49 سے کم ہو کر 345.38 روپے ہو گئی۔