علاقائی

DPO گجرات مستنصر عطاء باجوہ کی کھلی کچہری ‘شہریوں کے مسائل سنے ‘ فوری حل کے احکامات

لالہ موسیٰ(ڈسٹرک انچارج) DPO گجرات مستنصر عطاء باجوہ نے علاقہ تھانہ ٹانڈہ میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا، شہریوں کی شکایات سن کر ان کے فوری حل کے لئے متعلقہ افسران کو موقع پر احکامات جاری کئے گئے، تفصیلات کے مطابق انسپکٹر جنرل آف پنجاب پولیس ڈاکٹر عثمان انور کے احکامات کی روشنی میں ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر گجرات مستنصر عطاء باجوہ نے شہریوں کو انصاف کی فراہمی اور ان کی شکایات سننے کیلئے تھانہ ٹانڈہ کے علاقہ میں کھلی کچہری لگائی، کھلی کچہری کے دوران DPO گجرات نے شہریوں کو درپیش مختلف نوعیت کے مسائل سنے اور ان کے فوری حل کے لئے متعلقہ افسران کو موقع پر ہی احکامات جاری کئے، ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر گجرات مستنصر عطاء باجوہ نے کہا کھلی کچہری کا مقصد عوام سے براہ راست رابطہ ہے، شہری اپنے مسائل اور شکایات بلا جھجک مجھے بتا سکتے ہیں، کھلی کچہری کے دوران جاری کئے گئے احکامات کا فیڈ بیک شکایات کے ازالہ تک میں متعلقہ پولیس افسران سے بذات خود لیتا رہوں گا، اس کے علاوہ بھی میرے دروازے آپ کے لئے ہر وقت کھلے ہیں

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button