آج کی تازہ ترین خبریںپاکستان

قومی اسمبلی میں عمر ایوب کا سبز ہلالی پرچم لہرا کر قومی کرکٹ ٹیم کیساتھ اظہار یکجہتی

قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف عمرایوب خان نے سبز ہلالی پرچم لہرا کر پاکستانی ٹیم کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کیا۔

اپوزیشن لیڈرعمر ایوب خان نے ٹیم کی جیت کے لئے نیک تمناؤں کا اظہارکیا، عمر ایوب نے کہا کہ پاکستان اور ہندوستان کا امریکہ میں کرکٹ میچ ہونے جارہا ہے، ہماری دلی دعا ہے کہ پاکستان ایک مرتبہ پھر میدان مارے، ہماری دعا ہے کہ ہندوستان کو تاریخی شکست دے۔

اپوزیشن لیڈر نے مزید کہا کہ ہماری دعائیں اور حوصلہ افزائی پاکستانی کرکٹ ٹیم کے ساتھ ہیں، سبز جھنڈے تلے ہم سب ایک ہیں، پاکستان ہے اور یہ جھنڈا ہے تو ہم سب ہیں، پاکستان زندہ باد۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button