ایل پی جی کی قیمت میں اضافے کا اعلان
آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے اگست کے لیے مائع پیٹرولیم گیس (ایل پی جی)کی فی کلو قیمت میں 2 روپے 28 پیسے کا اضافہ کردیا گیا جب کہ آئندہ ماہ کے لیے مائع قدرتی گیس (ایل این جی)کی قیمتوں میں 85 فیصد تک کمی کردی گئی۔
اوگرا کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کیمطابق فی کلو قیمت میں 2 روپے 28 پیسے اضافے کے بعد ایل پی جی کی نئی فی کلو قیمت 233 روپے مقرر کردی گئی۔
ایل پی جی کا 118 کلوگرام کا گھریلو سلنڈر 26 روپے 90 پیسے مہنگا ہوگیا، ایل پی جی کے گھریلو سلنڈر کی نئی قیمت 2ہزار 797 روپے مقرر کردی گئی۔
دوسری جانب اوگرا نے اگست کے لیے ایل این جی کی قیمتوں میں 85 فیصد تک کمی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔
سوئی ناردرن کے لیے ایل این جی 123 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو سستی ہوگئی، سوئی ناردرن کے لیے ایل این جی 13 39 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو مقرر کردی گئی۔
سوئی سدرن کے لیے ایل این جی 122 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو سستی ہوکر 13 15 پانچ ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو مقرر کردی گئی۔