آج کی تازہ ترین خبریںعلاقائی

ڈپٹی کمشنر صفدر حسین ورک کی زیرصدارت ڈسٹرکٹ ایمرجنسی رسپانس کمیٹی کا اجلاس

گجرات(ڈسٹرک رپورٹر) ڈپٹی کمشنر صفدر حسین ورک نے ڈسٹرکٹ ایمرجنسی رسپانس کمیٹی کے اجلاس کی صدارات کرتے ہوئے کہا کہ ڈینگی ہاٹ سپاٹ کی 100 فی صد سرویلنس یقینی بنائی جائے۔ سرکاری و نجی مقامات سے ڈینگی لاروا ملنے پر سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی، ڈینگی کی روک تھام کے لئے شہری احتیاطی تدابیر پر عمل کریں، بارش کے موسم میں پانی نہ کھڑا ہونے دیں، محکمہ صحت و الائیڈ ڈیپارٹمنٹ ڈینگی سرویلنس احسن طریقے سے سرانجام دیں، بوگس سرگرمی کرنے والے اہلکاروں کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی، ان خیالات کا اظہار انہوں ڈینگی سرویلنس کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا،سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر ذاکر علی رانا،ڈی ایچ او ڈاکٹر غمخوار حسین شاہ، ایڈیشنل ڈائریکٹر لائیو اسٹاک ڈاکٹر طاہر عزیر، ڈپٹی ڈائریکٹر کالجز طاہر عزیز،سی ای او میونسپل کارپوریشن گجرات ملک ابرار، ڈی او سول ڈیفنس محمد اشفاق و دیگر افسران اس موقع پر موجود تھے۔ڈپٹی کمشنر صفدر حسین ورک نے کہا کہ کمرشل مقامات سے ڈینگی لاروا ملنے کی صورت میں مالکان کے خلاف مقدمات درج کروائے جائیں گے، افسران اپنے اپنے دفاتر، سرکاری عمارات کو صاف رکھیں، سرکاری گھروں، عمارات کی خصوصی سرویلنس کی جائے، ہااوس کیپنگ پر خصوصی توجہ دی جائے تمام ادارے اپنی اپنی ذمہ داری کے مطابق ڈینگی سرویلنس سرانجام دیں، اینڈروئیڈ یورز روزانہ کی بنیاد پر ڈینگی کے حوالے سے سرگرمیاں اپ لوڈ کریں، ڈپٹی کمشنر صفدر حسین ورک نے کہا کہ جنرل پریکٹیشنر سمیت سرکاری ہسپتالوں کے ڈاکٹر ڈینگی کے مشتبہ مریض رپورٹ کریں، ڈینگی سرویلنس میں کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی، محکمہ صحت ڈینگی ہاٹ اسپاٹ کی سخت نگرانی کریں، ڈینگی ہاٹ اسپاٹس، قبرستان، شادی ہالز، زیر تعمیر عمارات، کباڑ خانوں، نرسریوں کی سخت نگرانی کی جائے، ڈپٹی کمشنر صفدر حسین ورک نے کہا کہ کمرشل مقامات سے ڈینگی لاروا ملنے کی صورت میں مالکان کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی، سرکاری افسران اپنے دفاتر، رہائش گاہوں کی صفائی پر خصوصی توجہ دیں، ڈینگی کی روک تھام کے لیے تمام محکموں کو مل کر کام کرنا ہوگا

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button