آج کی تازہ ترین خبریںپاکستانکاروبار

اسٹیٹ بینک نے بینکوں کو 11ہزار 772 ارب روپے فراہم کردیے

کراچی(نیوزڈیسک) اسٹیٹ بینک پاکستان نے اوپن مارکیٹ آپریشن کے لیے بینکوں کو 11 ہزار 772 ارب روپے فراہم کردیے۔مرکزی بینک کے مطابق روایتی بینکوں کو 7دن کے لیے 2ہزار 643 ارب روپے کی فنڈنگ 17.56 فیصد شرحِ سود پر کی گئی ہے۔اس کے علاوہ روایتی بینکوں کو 28 دن کے لیے 9003 ارب روپے کی فنڈنگ 17.56 فیصد شرحِ سود پر کی گئی ہے جب کہ اسلامی بینکوں کو 7 دن کے لیے 125 ارب روپے کی فنڈنگ 17.59فیصد شرحِ منافع پر کی گئی۔اسٹیٹ بینک کا بتانا ہے کہ 28دن کے مارکیٹ آپریشن کے لیے بولی نہیں دی گئی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button