پاکستان

وزیراعظم کاپی آئی اے کی تیز رفتار نجکاری، ایئرپورٹ سروسز کی آٹ سورسنگ کا حکم

اسلام آباد:نگراں وزیراعظم انوارالحق کاکڑ نے منگل کے روز متعلقہ حکام کو ہدایت کی ہے کہ قومی پرچم بردار کیریئر پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز (پی آئی اے)کی نجکاری کے عمل کو تیز کیا جائے۔اپنے مشیر برائے ہوا بازی ایئر مارشل(ر) فرحت حسین سے ملاقات میں وزیراعظم نے نجکاری کے عمل میں شفافیت کو یقینی بنانے پر زور دیا۔وزیر اعظم کاکڑ نے کہا کہ قومی خزانے کو مزید مالی نقصان سے بچانے کے لیے سرکاری اداروں کی نجکاری حکومت کی ترجیح ہے۔انہوں نے کہا کہ ملک کی ہوابازی کی صنعت میں سرمایہ کاری کے ذریعے ترقی کی بہت زیادہ گنجائش ہے۔ وزیراعظم نے خدمات کی بہتری کو یقینی بنانے کے لیے ہوائی اڈے کے آپریشنز کی آٹ سورسنگ کی بھی ہدایت کی۔مشیر ہوا بازی نے وزیر اعظم کاکڑ کو وزارت کے معاملات اور اصلاحاتی عمل سے آگاہ کیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button