پاکستان

سوشل میڈیا پر ججز کو بدنام کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کا فیصلہ

اسلام آباد: سوشل میڈیا پر ججز کو بدنام کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کا فیصلہ کیا گیا ہے جس کے تحت پی ٹی اے کو نفرت انگیز مواد پھیلانے والوں کی معلومات اکٹھی کرنے کا حکم دے دیا گیا ہے۔
عدلیہ مخالف نفرت انگیز مواد کی روک تھام کے لیے قائم جے آئی ٹی کا اجلاس ایف آئی اے ہیڈ کوارٹر اسلام آباد میں ہوا۔
جے آئی ٹی کی سربراہی ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل ایف آئی اے نے کی جس نے سوشل میڈیا پر عدلیہ کو بدنام کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کا فیصلہ کیا۔ حساس اداروں کے افسران نے جے آئی ٹی سربراہ کو پلان آف ایکشن پیش کیا۔
جے آئی ٹی نے پی ٹی اے کو ہدایت کی کہ نفرت انگیز مواد پھیلانے والوں کے بارے میں معلومات اکٹھی کریں، مواد کو اپ لوڈ کرنے، شیئر کرنے اور تبصرہ کرنے والوں کی تمام تفصیلات حاصل کرنے کو کہا۔ذرائع کے مطابق اگلے مرحلے میں عدلیہ مخالف مواد پھیلانے والوں کی گرفتاریاں بھی متوقع ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button