کاروبار
پاکستان ایران کشیدگی، اسٹاک مارکیٹ میں آج مندی کا رجحان
پاکستان اسٹاک ایکسچینج 100 انڈیکس آج 364 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ کاروبار کا اختتام ہوا۔
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج کاروبار کے آغاز پر ملا جلا رجحان رہا تاہم ایرانی سرحد پر کشیدگی کی خبروں نے انڈیکس میں کمی کا سلسلہ تیز کردیا جو ایک موقع پر 1000 پوائنٹس سے بھی اوپر تھا۔
انڈیکس باقی کاروباری دن کے لیے بحالی کے راستے پر رہا۔ انڈیکس 364 پوائنٹس گر کر 63,202 پر کاروبار کا اختتام ہوا۔
آج مارکیٹ میں تقریبا 14 ارب روپے مالیت کے 445.7 ملین شیئرز کا کاروبار ہوا۔آج مارکیٹ کیپٹلائزیشن 55 ارب روپے کم ہو کر 9,255 ارب روپے رہ گئی ہے۔