آج کی تازہ ترین خبریں

گرفتار پی ٹی آئی رہنما صنم جاوید کا الیکشن نہ لڑنے کا اعلان

لاہور:تحریک انصاف کی گرفتار رہنما صنم جاوید نے این اے 119سے الیکشن نہ لڑنے کا فیصلہ کرلیا جس کی تصدیق بہن صنم جاوید کی جانب سے ایکس پر جاری پیغام میں کی گئی ۔تفصیلات کے مطابق صنم جاوید کو انسداد دہشتگردی عدالت نے زمان پارک پولیس آپریشن میں تشدد کے مقدمے میں ضمانت منظور ہونے کے فوری بعد شادمان میں درج ایک اور دہشتگردی مقدمے میں گرفتار کر لیا گیا تھا ۔
لاہور کے حلقہ این اے 119سے مسلم لیگ (ن)کی نائب صدر مریم نوازشریف عام انتخابات میں حصہ لے رہی ہیں اور بھر پور انداز میں انتخابی مہم جاری رکھے ہوئے ہیں ۔
صنم جاوید کی بہن فلک جاوید نے ایکس پر جاری پیغام میں بتایاکہ صنم جاوید نے حلقہ این اے 119 میں آزاد امیدوار کے حق میں دستبردار ہونے کا فیصلہ کیا ہے ۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button