پاکستان

مسلم لیگ ن نواز شریف کی دعوت پر ایم کیو ایم کا وفد لاہور پہنچ گیا

لاہور:مسلم لیگ ن کے قائد میاں محمد نوازشریف کی اتحادی حکومت بنانے کی دعوت پر ایم کیوایم پاکستان کا وفد لاہور پہنچ گیا۔
ایم کیو ایم وفد میں گورنرسندھ کامران ٹیسوری، خالد مقبول صدیقی ،مصطفی کمال اور فاروق ستار شامل ہیں، ذرائع کا کہنا ہے کہ ملاقات میں سیاسی حکمت عملی پر بات چیت ہوگی۔
گزشتہ روز سابق وزیراعظم نواز شریف نے دیگر سیاسی جماعتوں اور آزاد امیدواروں کو ملک کیلئے ساتھ بیٹھنے کی دعوت دی۔
شہباز شریف کو آصف زرداری، مولانا فضل الرحمان اور خالد مقبول صدیقی سے ملاقات کا ٹاسک دیا ہے، انہیں مینڈیٹ دیا ہے کہ آج ہی سیاسی رہنماں سے ملاقاتیں کریں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button