ون ٹی پلیز بل گیٹس چائے پینے دکاندار کے پاس پہنچ گئے، ویڈیو وائرل
ناگپور: مائیکروسافٹ کے بانی بل گیٹس بھارتی شہر ناگپور کے ایک مشہور ٹی اسٹال کے اسٹال پر چائے سے لطف اندوز ہونے پہنچے۔ بل گیٹس ان دنوں بھارت کے دورے پر ہیں، جہاں وہ ناگپور کے مشہور ڈولی چائے والا اسٹال پر چائے پینے پہنچے۔ ڈولی چائے والا بھارت کی سوشل میڈیا کی مشہور شخصیت ہیں جن کے انسٹاگرام پر دس ہزار سے زیادہ فالوورز ہیں اور انہیں اپنے منفرد انداز کی وجہ سے بھارت کا جیک اسپرو بھی کہا جاتا ہے۔ بل گیٹس نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر بھارتی چائے سے لطف اندوز ہونے کا کلپ بھی شیئر کیا ہے جسے اب تک 31 لاکھ سے زائد مرتبہ لائیک کیا جا چکا ہے۔ وائرل ویڈیو کلپ کے آغاز میں بل گیٹس ایک چائے والا کہتے نظر آرہے ہیں، پھر ڈولی چائے والا اپنے انوکھے انداز میں چائے بناتے ہوئے نظر آرہے ہیں۔ آخری منظر میں، بل گیٹس ایک چھوٹے سے گلاس میں چائے سے لطف اندوز ہوتے ہوئے اور ڈولی دی چائے والا کے ساتھ تصویر کھینچتے ہوئے نظر آتے ہیں۔ بل گیٹس کی یہ ویڈیو سوشل میڈیا صارفین کی توجہ حاصل کر رہی ہے اور بہت سے لوگوں نے اپنے تبصروں میں بل گیٹس کو ڈولی چائے والا کے سٹال پر دیکھ کر حیرت اور خوشی کا اظہار کیا ہے۔