کاروبار

اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا مثبت دن، مارکیٹ کیپٹلائزیشن میں 96 ارب روپے کا اضافہ ہوا

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج مثبت کاروباری دن رہا۔اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے پہلے روز 100 انڈیکس 657 پوائنٹس کے اضافے سے 63 ہزار 939 پر بند ہوا۔کاروباری دن کے دوران 100 انڈیکس 951 پوائنٹس کے بینڈ میں رہا اور 100 انڈیکس کی آج کی بلند ترین سطح 64090 رہی۔اسٹاک مارکیٹ میں 29 کروڑ شیئرز کے سودے 12.5 ارب روپے میں طے پائے۔ مارکیٹ کیپیٹل 96 ارب روپے اضافے سے 9361 ارب روپے ہو گیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button