پاکستان

یوم یکجہتی کشمیر پر دفترخارجہ سے ڈی چوک تک ریلی

اسلام آباد:(سٹاف رپورٹر)بھارت کی جانب سے کشمیر پر غاصبانہ قبضے کو 76 سال مکمل ہونے پر پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج یوم یکجہتی کشمیر منایا جا رہا ہے۔ملک بھر میں کشمیریوں سے یکجہتی کیلئے ریلیاں، سیمینار اور خصوصی تقاریب کا انعقاد کیا جا رہا ہے، اس سلسلہ میں اسلام آباد میں دفتر خارجہ سے ڈی چوک تک ریلی نکالی گئی۔دفتر خارجہ کی جانب سے نکالی گئی ریلی قیادت سیکرٹری خارجہ سائرس سجاد قاضی اور ترجمان ممتاز زہرا بلوچ نے کی۔ریلی میں وفاقی وزرا مرتضی سولنگی، جمال شاہ، انیق احمد اور فواد حسن فواد سمیت شہریوں نے بھرپور شرکت کی، ریلی میں دفتر خارجہ کے ملازمین بڑی تعداد میں موجود تھے، ملازمین نے پاکستان اور آزاد کشمیر کے پرچم تھام رکھے تھے۔یوم یکجہتی کشمیر کے حوالے سے ترانے اور ملی نغمے بجائے گئے، ملازمین کشمیر کی آزادی اور یکجہتی کشمیر کے حوالے سے نعرے لگاتے رہے۔ریلی کے پارلیمنٹ ہاس پہنچنے پر ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی گئی، کشمیریوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کیلئے سائرن بجائے گئے۔اس موقع پر نگران وزیر اطلاعات مرتضی سولنگی نے کہا کہ کشمیری اپنی آزادی پر کوئی سمجھوتہ نہیں کریں گے، کشمیریوں کی چوتھی نسل آزادی کیلئے جدوجہد کر رہی ہے، پاکستان کے 25 کروڑ عوام کشمیریوں کے ساتھ کھڑے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ نہرو نے کشمیریوں کی آواز دبانے کیلئے بہت کوشش کی، 1987 کے نام نہاد الیکشن کے خلاف کشمیریوں نے اپنی آواز بلند کی، کشمیریوں کے لاکھوں لوگ آزادی کیلئے شہید ہوئے۔نگران وزیر اطلاعات نے مزید کہا کہ بھارت کشمیر کو قبرستان بنا کر یہ نہ سوچے کہ کشمیر میں امن قائم کر دیا ہے

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button