پاکستاندنیا

وائٹ ہاؤس کا سالانہ افطار ڈنر: مسلم کمیونٹی لیڈر کا ‘واک آؤٹ

‘ صدر بائیڈن نے وائٹ ہاؤس میں مسلم کمیونٹی کے رہنماؤں سے ملاقات کی۔ غزہ میں خدمات انجام دینے والے ڈاکٹر طاہر احمد کے مطابق وہ اجلاس ختم ہونے سے پہلے ہی اٹھ کر چلے گئے۔ اجلاس میں ڈاکٹر طاہر احمد واحد فلسطینی امریکی تھے۔ امریکی صدر جو بائیڈن کی طرف سے مسلمانوں کے اعزاز میں دیے گئے سالانہ افطار اور عشائیہ کے دوران بعض مسلم رہنماؤں نے غزہ جنگ کے بارے میں ان کی پالیسی پر برہمی کا اظہار کیا۔ منگل کے افطار ڈنر سے پہلے صدر بائیڈن نے وائٹ ہاؤس میں مسلم کمیونٹی کے رہنماؤں سے ملاقات کی۔ بعد ازاں ایک عشائیہ دیا گیا جس میں خاتون اول جل بائیڈن، نائب صدر کملا ہیرس اور بائیڈن انتظامیہ میں شامل مسلم کمیونٹی کے عہدیداروں نے شرکت کی۔ وائٹ ہاؤس کی پریس سکریٹری کیرن جین پیئر نے منگل کو صحافیوں کو بتایا کہ "صدر بائیڈن کمیونٹی کے لیے اہمیت کے حامل مسائل پر بات کرنے کے لیے مسلم کمیونٹی کے رہنماؤں کے ساتھ ایک میٹنگ کی میزبانی کریں گے۔” بعد ازاں ترجمان نے کہا کہ صدر بائیڈن اس ملاقات میں سوالات کے جوابات دیں گے۔ غزہ میں تین ہفتوں تک خدمات انجام دینے والے ایمرجنسی روم کے ڈاکٹر طاہر احمد نے سی این این کو بتایا کہ وہ میٹنگ ختم ہونے سے پہلے ہی چلے گئے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button