آج کی تازہ ترین خبریںپاکستاندنیا

دبئی میں بارش کے بعد سبز بادل نمودار، کیا کہانی ہے

دبئی، شارجہ اور ابوظہبی سمیت متحدہ عرب امارات کی ریاستوں میں موسلا دھار بارش کے بعد جہاں 75 سال کا ریکارڈ ٹوٹ گیا وہیں دبئی کے علاقے جبل علی میں آسمان پر سبز بادل چھائے نظر آئے۔ آسمان پر سبز بادلوں کے نمودار ہونے کے بعد دبئی میں گرج چمک کے ساتھ موسلادھار بارش ہوئی جس کی ویڈیوز بھی سوشل میڈیا پر گردش کر رہی ہیں۔ بادلوں کے انعکاس سے بادلوں کا رنگ سبز ہو جاتا ہے، لہٰذا سمجھ لیں کہ بادلوں کا سبز رنگ سپر کلاؤڈ کی ایک قسم ہے جو دن سے رات تک بعض حالات کو تبدیل کرتا ہے۔ شدید بارش: دبئی ایئرپورٹ پر فلائٹ آپریشن معطل، مسافروں کو ایئرپورٹ نہ آنے کا مشورہ دیا جا رہا ہے۔ بتایا جا رہا ہے کہ کبھی کبھی سبز بادلوں کے ساتھ بھاری اولے بھی برستے ہیں جن میں سے بعض کا قطر 7 سینٹی میٹر تک پہنچ سکتا ہے۔ واضح رہے کہ متحدہ عرب امارات میں دبئی، شارجہ اور ابوظہبی سمیت دیگر ریاستوں میں… ریکارڈ توڑ موسلادھار بارشوں اور ژالہ باری کے بعد وسیع علاقے اور سڑکیں ڈوب گئیں، حکام نے اسکولوں کو آن لائن کلاسز اور ملازمین کو گھر سے کام کرنے کا حکم دیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button